سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی

عالمی سطح پر سونا 15 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹوں میں 1400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم

گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا (فوٹو: اے آئی)

سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔



بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کے اضافے سے 2518ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 263500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1200روپے کے اضافے سے 225908روپے کی سطح پر آگئی۔


ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Load Next Story