افغانستان سے اضافی 33ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی مکمل بم دھماکے میں 5شہری ہلاک
افغانستان میں 68 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں،القاعدہ کی قیادت کوخاصا نقصان پہنچا ہے,پنیٹا، افغان شہری ہلمند میںمارےگئے.
ISLAMABAD:
امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ تقریباً تین سال پہلے صدر اوباما کی جانب سے افعانستان میں بھیجے جانے والے اضافی 33 ہزار فوجیوں کی واپسی مکمل ہو گئی ہے جبکہ افغانستان میں بم دھماکے میں5 شہری بھی مارے گئے۔
صدر اوباما نے اضافی فوجیوں کو افغانستان میں طالبان کے خلاف کارروائیوں اور ان کے حوصلے پست کرنے کے لیے بھیجا تھا تاکہ افغان سیکیورٹی فورسز کو ملک میں سکیورٹی انتظامات سنبھالنے کے لیے وقت دستیاب ہو سکے۔ اس وقت افغانستان میں 68 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں اور یہاں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اتحادی افواج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے ایک بیان میں اضافی امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپسی کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ہم القاعدہ کی قیادت کو اچھا خاصا نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق افغان صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے، بم دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ مرنے والوں میں دو بچے اور تین بڑے افراد شامل ہیں۔ دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔