جنگیں ہتھیاروں سے نہیں ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں وزیراعلی پنجاب

عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مریم نواز

آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، مریم نواز:ٖفوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے ک عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پر بیان میں کہا کہ دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ 6 ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہےاوردفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ہماری فوج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔ یوم دفاع پر مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
Load Next Story