کاٹی کا شرح سود چار فیصد کمی کا مطالبہ
مہنگائی 9 فیصد پر پہنچنے کے بعد پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ناگزیر ہے تاکہ صنعتی سرگرمیاں بڑھائی جائیں، جوہر قندھاری
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری نے اسٹیٹ بینک اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ مہنگائی میں کمی کے تناسب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 4 فیصد کی کمی کی جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شرح سود میں فوری کمی ضروری ہے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے، قرضے لینے کے اخراجات کم کیے جاسکیں اور کاروباری سرگرمیاں، سرمایہ کاری، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ اقتصادی ترقی حاصل کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتوں (ایس ایم ایز) اور بڑی صنعتوں کو اہم مدد ملے گی، جو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
جوہر قندھاری نے اس بات پر زور دیا کہ کم شرح سود صارفین کی خرچ کرنے کی صلاحیت کو بڑھا کر طلب کو فروغ دے گی اور اقتصادی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے اسٹیٹ بینک اور حکومت سے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ معاشی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے اور صنعتکار، سرمایہ کاری اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔