وزیراعظم کی ہمشیرہ کے انتقال پر چوہدری نثار سے تعزیت دونوں کی طویل عرصے بعد ملاقات

وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بھی موجود تھے

وزیراعظم چوہدری نثار سے بہن کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان طویل عرصہ بعد ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے گھر جا کر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔


اس موقع پر وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

 
Load Next Story