بھارتی جیلوں سے 14 پاکستانی رہا ہو کر وطن پہنچ گئے
پاکستان پہنچنے والوں میں 9 عام شہری اور 5 ماہی گیر شامل ہیں
بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں میں سے 14 نے اپنی سزائیں مکمل کیں اور رہا ہوکر واپس پاکستان پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے 14 پاکستانی شہریوں کو جمعے کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کر دیا، جن میں 9 عام شہری اور 5 ماہی گیر شامل ہیں۔
بھارت سے رہا ہو کر واپس پاکستان پہنچنے والے عام شہریوں کے نام محمد آفاق، فقیرحسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر ہیں، اسی طرح ماہی گیروں میں عبداللہ، راجن، سگانجو، غلام مصطفیٰ اور ثمر شامل ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق بھارت سے رہا ہوکر آنے والے شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا، ماہی گیروں کو کراچی روانہ کیا جائےگا۔
پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت نے رواں سال یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا تھا جو ایک دوسرے ملک کی جیلوں میں قید ہیں۔
پاکستان نے بھارت کو 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں اور بھارتی جیل میں قید 452 پاکستانی شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرست فراہم کی تھی جبکہ بھارت نے قید 452 بھارتی یا مبینہ بھارتی شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی تھی جن میں اب 14 قیدی رہا ہو کر واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔