پاکستانی نوجوان یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام پرکینیڈا میں گرفتار

ملزم نیویارک میں یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، امریکی محکمہ انصاف

نوجوان نے کینیڈا جانے کے لیے 3 گاڑیاں استعمال کیں،امریکی محکمہ انصاف:فوٹو: رائٹرز

پاکستانی نوجوان کو امریکا میں یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔


امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب کویہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں کینیڈا سے گرفتار کیا گیا۔ شاہ زیب مبینہ طورپر ایک خفیہ ایجنٹ کوبتایا کہ وہ اس لیے نیویارک کو نشانہ بنانا چاہتا ہے کہ وہاں یہودی بہت زیادہ ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ملزم 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس حملوں کا ایک سال مکمل ہونے پر یہودیوں کو داعش کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا۔ شاہ زیب نے 4 ستمبرکو کینیڈا سے امریکا آنے کیلئے 3 مختلف گاڑیاں استعمال کیں۔ اسے کینیڈا کی سرحد سے 12 کلومیٹر اندر گرفتار کیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر شاہ زیب کو 20سال قید ہو سکتی ہے۔
Load Next Story