زور سے چھینک آنے پر فٹبال کھلاڑی زخمی
وکٹر ایک قوی لڑکا ہے اور یہاں تک کہ اس کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں، ٹیم مینیجر
انگلینڈ میں فٹ بال کے ایک کھلاڑی کو شدید چھینک کیوجہ سے زخمی ہونے کے بعد کھیل سے باہر کر دیا گیا ہے۔
وکٹر اڈیبوئےجو انگلش فٹ بال کے تیسرے درجے کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے لیے کھیلتے ہیں، انہیں شدید چھینک کی وجہ سے کمر میں چوٹ آگئی ہے۔
بولٹن کے مینیجر ایان ایویٹ نے نیوز کو بتایا کہ وکٹر کو کمر کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے انہیں فی الحال نکال دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسے اسکین کر لیا ہے اور بہت جلد اس کے نتائج آجائیں گے۔ چارلٹن میں ٹھیک تھے لیکن پھر انہیں کافی شدت چھینک آئی۔
ایان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وکٹر ایک قوی لڑکا ہے اور یہاں تک کہ اس کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں۔