2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ تک پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں یونس خان
دورہ سری لنکا میں سلیکٹرز،چیرمین اور قوم کو مایوس نہیں کروں گا بلکہ اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرکے دکھاؤں گا،سابق کپتان
KARACHI:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا میں سلیکٹرز ،چیرمین اور قوم کو مایوس نہیں کروں گا بلکہ اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرکے دکھاؤں گا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے کھلاڑی بھی 6 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے بے چین تھا اورمیں 2015 کے ورلڈ کپ تک پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں تاہم اس کے لئے فارم اور فٹنس بھی ضروری ہے۔
یونس خان نے کہا کہ سری لنکا کے دورے پرسلیکٹرز ،چیرمین اور قوم کو مایوس نہیں کروں گا بلکہ اچھی کارکردگی دکھا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے ٹیم میں میری واپسی کے لئے جو کردارادا کیا اس سے میرے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ فٹ بال ورلڈ کپ سے متعلق پوچھے سوال پر یونس خان نے کہا کہ ورلڈکپ میں ابتدا سے ہی ارجنٹائن کو سپورٹ کیا اور فائنل میں بھی میری فیورٹ ٹیم ارجنٹائن ہی ہوگی۔