کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا

ملزم 2017 میں سوازی لینڈ گیا تھا اور 2024 میں واپس پاکستان آیا اور اب سعودی عرب جا رہا تھا، ترجمان ایف آئی اے

ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کو مشکوک ہونے پر پکڑ لیا—فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نےکارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر کو جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر گرفتار کیا، جوعمرے کی غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا۔


انہوں نے کہا کہ امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کے پاسپورٹ میں موجود جنوبی افریقی ویزہ مشکوک پایا گیا، ملزم کے پاسپورٹ پر ویزے کی سیکیورٹی خصوصیات ٹیمپرڈ تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر مشکوک معلوم ہونے پر کاؤنٹر افسر نےمزید جانچ پڑتال کے لیے سیکنڈ لائن آفس بھیجا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق ملزم 2017 میں پاکستان سےسوازی لینڈ گیا تھا اور 2024میں واپس پاکستان آیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے جنوبی افریقہ میں ساکا نامی ایجنٹ سے 3000 رینڈ کے عوض مذکورہ جنوبی افریقہ کا ورک پرمٹ حاصل کیا جو جعلی نکلا، ملزم کومزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا۔
Load Next Story