مدینہ کالونی میں گیس سیلنڈر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی


فوٹو- فائل
تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی کے علاقے 24 مارکیٹ میں دکان میں موجود گیس سیلنڈر میں آگ لگ گئی اور یہ آگ پھر ایک سلینڈر سے دیگر سلینڈرز میں لگی۔
فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکان اور اطراف میں موجود 6 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔