دنیا کا سب سے بڑا آئی فون تیار

مجھے اپنی ٹیم اور ساتھیوں پر بہت فخر ہے کہ انہوں نے اسے ممکن بنایا، ارون مینی

[فائل-فوٹو]

یوٹیوبرز کے ایک جوڑے نے 6.74 فٹ لمبا آئی فون 15 پرو میکس بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اپنے Mrwhosetheboss نامی یوٹیوب چینل پر ٹیکنالوجیکل ڈیوائسز کا جائزہ لینے والے ارون مینی نے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون ریپلیکا بنانے کے لیے گیجٹ بنانے کے ماہر DIYPerks کے نام سے یوٹیوبر میتھیو پرکس کی مدد لی۔


ارون نے کہا کہ وہ اپنے یوٹیوب فالوورز کی تعداد کا سنگ میل منانے کے لیے ایک بڑا آئی فون بنانا چاہتے ہیں۔ مجھے اپنی ٹیم اور ساتھیوں پر بہت فخر ہے کہ انہوں نے اسے ممکن بنایا۔

تیار شدہ فون کو ٹچ اسکرین، کیمرہ، ٹارچ اور چارجنگ پورٹ سمیت مکمل طور پر فعال بنانا تھا۔
Load Next Story