بھائی کی حفاظت کیلئے بچن بنوں گی عالیہ بھٹ کی فلم جگرا کا ٹیزر جاری
بہن بھائی کی محبت سے بھرپور ٹیزر نے مداحوں کو جذباتی کردیا
بالی ووڈ کی اسٹار عالیہ بھٹ اور اداکار ویڈانگ رائنا کی نئی ایکشن تھرلر فلم 'جگرا' کا جذبات سے بھرپور ٹیزر جاری ہوگیا۔
عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی فلم 'جگرا' کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا، ٹیزر میں عالیہ اپنے بھائی کے لیے ایک حفاظتی بہن کے طور پر نظر آئیں۔
ٹیزر میں عالیہ بھٹ کو اپنے بھائی کو پولیس کی قید سے آزاد کروانے کے لیے گولیوں سے بچتے ہوئے اور مخالفین سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا۔
ایک سین میں اداکار منوج پہوا عالیہ بھٹ سے کہتے ہیں کہ 'بچن نہیں بننا بلکہ بچ کر نکلنا ہے'، جس کے جواب میں عالیہ کہتی ہیں کہ 'اب تو بچن ہی بننا ہے'۔
مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ اور ویڈانگ رائنا کی تھرلر فلم 'جگرا' کا نیا پوسٹر جاری
ٹیزر کے پسِ منظر میں کشور کمار کا مقبول گانا 'پھولوں کا تارا' چل رہا ہوتا ہے جو بہن بھائی کی محبت کی عکاسی کرتا ہے۔
عالیہ بھٹ اور اداکار ویڈانگ رائنا کی فلم 'جگرا' کے ٹیزر نے مداحوں کو جذباتی کردیا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیزر دیکھ کر فلم کی ریلیز کا انتظار نہیں کرسکتے۔
وسن بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ویڈانگ رائنا نے عالیہ بھٹ کے بھائی کا کردار ادا کیا ہے جبکہ یہ فلم اگلے ماہ 11 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔