کراچی حصص مارکیٹ میں منافع کا حصول مزید 124 پوائنٹس کی کمی

انڈیکس 29353 پوائنٹس پر بند، 309 میں سے207 کمپنیوں کی قیمتیں گر گئیں، 78 فرمز کے نرخ میں اضافہ

سرمایہ کاروں کے 27 ارب روپے ڈوب گئے، کاروباری حجم میں 75 فیصد بہتری، 6 کروڑ 67 لاکھ حصص کا لین دین۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

PESHAWAR:
سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور کم حاضری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی29300 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی۔


مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے مزید 27 ارب6 کروڑ23 لاکھ1 ہزار852 روپے ڈوب گئے، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پرصرف7 پوائنٹس کی تیزی ہوئی لیکن طویل المدت سرمایہ کاری کے فقدان اور مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع کا حصول غالب ہونے کی وجہ سے تیزی برقرار نہ رہ سکی، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر38 لاکھ66 ہزار291 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے8 لاکھ11 ہزار425 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے12 لاکھ64 ہزار364 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے14 لاکھ51 ہزار 487 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے3 لاکھ39 ہزار14 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس124.17 پوائنٹس کی کمی سے 29353.12 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 83.39 پوائنٹس کی کمی سے20294.63 اور کے ایم آئی30 انڈیکس189.97 پوائنٹس کی کمی سے 47410.96 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 75.59 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر6 کروڑ 67 لاکھ31 ہزار820 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 309 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں78 کے بھاؤ میں اضافہ، 207 کے دام میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story