اکشے کمار کی نئی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کا پوسٹر جاری

کالے جادو پر مبنی یہ فلم 2025 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے

فوٹو : پوسٹر

بالی ووڈ کے اسٹار ہیرو اکشے کمار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خاص تحفہ دے دیا۔

آج اکشے کمار اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر جہاں اداکار کو اُن کی اہلیہ، بچوں اور دوست احباب وغیرہ سے تحائف ملیں گے تو وہیں اداکار نے مداحوں سے تحفہ لینے کے بجائے اُنہیں اپنی سالگرہ کا تحفہ دے دیا ہے۔

اکشے کمار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہیںڈل پر اپنی اگلی ہارر کامیڈی فلم 'بھوت بنگلا' کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔

فلم کے موشن پوسٹر میں اکشے کمار پُراسرار بنگلے کے سامنے کھڑے ہیں، اداکار کے کندھے پر کالے رنگ کی بلی بیٹھی ہے جبکہ اُن کے ہاتھ میں دودھ کا پیالہ ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سال بہ سال میری سالگرہ پر آپ کی محبت کا شکریہ، 'بھوت بنگلہ' کی پہلی جھلکی کے ساتھ سالگرہ کا جشن منائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں 14 سال بعد دوبارہ فلمساز پریا درشن کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 'بھوت بنگلہ' ایک ہارر کامیڈی فلم ہوگی جس میں اکشے تین اداکاراؤں کے ساتھ ایک جادوگر کا کردار ادا کریں گے۔


کالے جادو پر مبنی یہ فلم 2025 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے جبکہ فلم شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)




Load Next Story