مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے کا کیس اٹارنی جنرل طلب

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت میں عملدرآمد ہونا چاہیے، لاہور ہائی کورٹ

ہم نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، عدالت:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف کیس میں اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے اٹارنی جنرل کو 11 ستمبر کو اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت میں عملدرآمد ہونا چاہیے۔


لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا تحریک انصاف نے کوئی براہ راست درخواست دائر کی ؟ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ ہم نے دیکھنا ہے کہ آئین پر عمل ہوا ہے یا نہیں۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دے۔ درخواست گزار نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔
Load Next Story