راولپنڈی شادی کا جھانسا دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

سراج نے بیٹی کو بلیک میل کیا اور دھمکیاں دیں، قبل ازیں ہارون بھی شادی کا جھانسا دیکر زیادتی کرتا رہا، والدہ کا بیان

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے میں ملزم سراج کو گرفتار کرلیا

شادی کا جھانسا دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔


مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم سراج نے میری بیٹی کو شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے میری بیٹی کو بلیک میل کیا اور دھمکیاں دیں۔



یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ شادی کا جھانسا دیکر لڑکی کیساتھ ڈیڑھ سال تک زیادتی کا مقدمہ درج


متاثرہ لڑکی والدہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اس سے قبل ملزم ہارون بھی شادی کا جھانسا دے کر بیٹی سے زیادتی کرتا رہا۔


مندرہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے میں ملزم سراج کو گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا ہے۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، زیادتی یا تشدد میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Load Next Story