پی ٹی آئی کے ناکام جلسے پر پنجاب اسمبلی میں مٹھائی تقسیم
مٹھائی ن لیگ کے رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے تقسیم کی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ناکام جلسے پر پنجاب اسمبلی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ناکام ہونے پر ایوان میں مٹھائی تقیسم کی۔
رانا محمد ارشد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہد والا وزیراعلی پنجاب آیا تو پھر علاج کیے بغیر واپس نہیں جائے گا۔ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں جلسہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت اور کامیابی کا دعویٰ کیا تھا جبکہ جلسے کے شرکا اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا تھا۔