کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھارتی گانے ’ناچو ناچو‘ کی دھوم
امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوں گے
حکمراں جماعت کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانا ناچو ناچو استعمال کیا جانے لگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نژاد کمیونیٹی لیڈر اجے بھٹوریا نے بھارتی فلم "RRR" کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے "ناچو ناچو" کو کملا ہیرس کی انتخابی مہم کا حصہ بنادیا۔
جس کا مقصد امریکا میں 4.4 ملین سے زائد بھارتی اور 6 ملین سے زیادہ جنوبی ایشیائی ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے جو مختلف ریاستوں اور اضلاع میں موجود ہیں۔
ناچو ناچو گانے میں کملا ہیرس کو اپنی نامزدگی قبول کرتے ہوئے، زبان اور ثقافتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے، ہندی، پنجابی، تامل، تیلگو، گجراتی، بنگالی، اور بہت کچھ میں ووٹروں کے ساتھ متحرک دکھایا گیا ہے۔
بھارتی گانے کو انتخابی مہم میں متعارف کروانے والے اجے بھٹوریا نے کہا کہ یہ گانا طبقاتی اور تہذیبی کشمکش کے ساتھ ساتھ آزادی کی جدوجہد سے جڑا ہے جو کملا ہیرس پر پورا اترتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہونے جا رہے ہیں جس میں اگر 59 سالہ کملا ہیرس منتخب ہوجاتی ہیں تو وہ امریکا کی 248 سالہ تاریخ میں ملک کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔