قومی اسمبلی اجلاس ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش

مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے بل ایوان میں پیش کیا

مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے بل ایوان میں پیش کیا

قومی اسمبلی اجلاس میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کردیا گیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت میں اسمبلی اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا بل ایوان میں پیش کردیا۔


اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل گزشتہ ہفتے مؤخر کیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے آئینی ترمیم پیش کرنے سے متعلق قومی اسمبلی قواعد 119 میں ترمیم منظوری کیلئے ایوان میں پیش کردی، جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
Load Next Story