خیبرپختونخوا میں نئی اینٹی کرپشن فورس کے قیام کا فیصلہ

فورس کا سربراہ براہ راست وزیراعلیٰ کو جوابدہ ہوگا

فورس کا سربراہ براہ راست وزیراعلیٰ کو جوابدہ ہوگا

خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے نئی اینٹی کرپشن فورس کے قیام کا فیصلہ کیاگیاہے جس کا سربراہ براہ راست وزیراعلیٰ کو جوابدہ ہوگا، کمیٹی کو گریڈ17اوراس سے اوپر کے افسروں کے خلاف تحقیقات کا اختیارحاصل ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن فورس کاسربراہ گریڈ 20کاافسر اورڈائریکٹرجنرل کہلائے گا۔

فورس میں ٹیکنیکل ماہرین بھرتی کیے جائیں گے ،گریڈسترہ اور اس سے اوپر کے افسروں کے خلاف تین افسروں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے انکوائری کرے گی اورگرفتاری سے قبل تین نوٹسز جاری کیے جائیں گے جبکہ عدالت سے اجازت لی جائے گی ۔


ذرائع کے مطابق گڈ گورننس کمیٹی صوبائی حکومت کے امور سمیت پی ٹی آئی ارکان اور ناظمین کی نگرانی کررہی ہے۔

سابق صوبائی وزیرشکیل خان کے بعد مزید کئی صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی فائلیں کھولی گئی ہیں،کمیٹی صوبہ میں بیوروکریسی کی بھی مانیٹرنگ کررہی ہے۔

ترجمان معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اینٹی کرپشن فورس کے قیام کا معاملہ پائپ لائن میں ہے، قانون سازی کے لیے کام جاری ہے ،جونہی لیگل ڈرافٹ تیارہوا کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کردیاجائے گا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معاملہ بل کی صورت میں صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیاجائے گا۔
Load Next Story