اسرائیلی ترانہ بجنے پر اطالوی شائقین نے منہ موڑ لیا

صہیونی سُبکی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

صہیونی سُبکی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں (فوٹو: فائل)

نیشنز کپ میں اسرائیل اور اٹلی کے درمیان میچ میں اسرائیلی ترانہ بجانے کے دوران اطالوی شائقین نے احتجاجاً منہ موڑ لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل فٹبال میچ میں تقریباً 50 شائقین نے غزہ میں صیہونی افواج کی بربریت کے خلاف میچ کے دوران اسرائیلی ترانا بجنے پر احتجاجاً منہ موڑا جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اس زبردست ردعمل پر اسرائیل کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اطالوی شائقین کو خوب سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: گول اسکورنگ مشین رونالڈو کے نام بڑا اعزاز

کئی صارفین اور مداحوں نے اطالوی فینز کے مظاہرے کو قابل احترام اور تاریخی قرار دیا۔


بوڈاپیسٹ کے بوزسک ایرینا میں کھیلے گئے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں اٹلی نے حریف اسرائیل کو 1-2 سے شکست دیکر فتح سمیٹی۔

مزید پڑھیں: 20 سال بعد فیفا کے معتبر ایوارڈ کی دوڑ سے میسی، رونالڈو سمیت بڑے نام باہر

قبل ازیں اسرائیلی ٹیم میں سکیورٹی خدشات کے باعث میچ ہنگری کے دارالحکومت منتقل کردیا گیا تھا۔

اطالوی بلدیہ اودین میں دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم بدلیہ انتظامیہ نے اس سے قبل میچ کی میزبانی میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔



Load Next Story