معیشت کی بحالی کیلیے ملک بھر میں اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن جاری

یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے کھاد، آٹا، چینی، سگریٹ کے اسٹاکس، کپڑے کے تھان اور ایرانی تیل برآمد کیا گیا

(فوٹو: فائل)

معیشت کی بحالی کے لیے ملک گیر سطح پر اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔


حکومت کی جانب سے ملکی معیشت بحال کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیا کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیا ہے۔



کریک ڈاؤن کے دوران یکم تا 8ستمبر ملک بھر سے 126.4 میٹرک ٹن چینی، 4 میٹرک ٹن آٹا، 3252سگریٹ کے اسٹاکس، 58کپڑے کے تھان اور 0.959 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔ متعلقہ اداروں نے کراچی سے 1098اورکوئٹہ سے 2154 سگریٹ کے اسٹاکس ضبط کیے۔


اسی طرح ملتان سے 120 اور کوئٹہ سے 6.4میٹرک ٹن چینی ضبط ہوئی، ملتان سے 4 میٹرک ٹن آٹا بھی ضبط کیاگیا۔ ملتان سے 0.002 ،کراچی سے 0.064اورکوئٹہ سے0.893 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔ ملتان ہی سے10 اورکوئٹہ سے48 کپڑے کے تھان بھی ضبط کیے گئے۔


یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13088.75 میٹرک ٹن کھاد، 3470.106 میٹرک ٹن آٹا،35091.71 میٹرک ٹن چینی، 4337251سگریٹ کے اسٹاکس، 151292 کپڑے کے تھان اور 16.636 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔


متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کےلیے پرعزم ہیں۔

Load Next Story