پارلیمنٹ سے گرفتاریاں قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل

ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پولیس داخل ہونے اور ارکان کی گرفتاریوں کو پارلیمان پر حملہ قرار دیا تھا

(فوٹو: فائل)

پارلیمنٹ سے ہونے والی گرفتاریوں پر قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہل کاروں کو معطل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر سے ہونے والے گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے بعد اسمبلی کی سکیورٹی میں غیر ذمے داری برتنے پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا گیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پولیس پارلیمنٹ ہاؤسں میں داخل، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار


اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں سکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔



معطل کیے گئے سکیورٹی اہل کاروں میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔


مزید پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس؛ پارلیمنٹ لاجز سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریاں پارلیمان پر حملہ قرار


یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں رات گئے پولیس داخل ہونے اور لائٹس بند کرکے ارکان کی گرفتاریوں کو پارلیمان پر حملہ قرار دیا تھا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں پی پی پی، جے یو آئی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر حکومتی و اپوزیشن جماعتوں نے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ سے لوگوں کو اٹھانے پر ایجنسیوں کے ڈی جیز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، عمر ایوب


دریں اثنا آج اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے لوگوں کو اٹھانے پر ایجنسیوں کے ڈی جیز کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے کس نے لوگوں کو اٹھایا، یہ کوئی خلائی مخلوق تھی، دلیرانہ انداز میں لوگوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا۔ جمہوریت میں یہ چیز نہیں چل سکتی۔ بس ہوگئی ہے، اب ایجنسیز کے ڈی جیز کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Load Next Story