وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثاراور شہباز شریف کی ملاقات

تینوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورٹ حال اور قومی سلامتی کے امور پر گفتگو کی۔

شہباز شریف نے آئی ڈی پیز کی امداد سے معتلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، تینوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کر کے آنے والے آئی ڈی پیز کی امداد سے متعلق بریفنگ دی۔
Load Next Story