جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے اسلحے کے زور پر زیادتی
متاثرہ پولیو ورکر میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا
سندھ کے علاقے جیکب آباد میں درندہ صفت شخص نے اسلحے کے زور پر خاتون پولیو ورکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تھانہ مولا داد کی حدود میں واقعہ گوٹھ اللہ بخش جکھرانی میں مسلح شخص نے پولیو ورکر کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر زیادتی کا نشاناہ بنایا، جس کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر ہیلتھ وقوعہ پر پہنچے۔
متاثرہ پولیو ورکر کو طبی امداد کیلیے جمس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر ظہور احمد مری نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیکب آباد کے گوٹھ اللہ بخش جکھرانی میں پولیو ورکر خاتون سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لیڈی پولیو ورکر کو تحفظ فراہم کرنے اور بھرپور معاونت کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی۔