عمران خان کی ملٹری حراست روکنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے

فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔


مزید پڑھیں: عمران خان کا یہ خدشہ درست ہوسکتا ہے کہ اُن کا مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلے،عرفان صدیقی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ملٹری کورٹ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
Load Next Story