معلوم نہیں کہ طاہرالقادری اور عمران خان کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں خورشید شاہ

منتخب حکومت کے خلاف انقلاب نہیں لایا جاتا بلکہ وہ سازشیں ہوتی ہیں،قائد حزب اختلاف

سڑکوں پر احتجاج سے جمہوریت کو خطرہ ہے،خورشید شاہ،فوٹو؛فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں طاہرالقادری اور عمران خان کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں تاہم سڑکوں پر احتجاج سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔


سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ منتخب حکومت کے خلاف انقلاب نہیں لایا جاتا بلکہ وہ سازشیں ہوتی ہیں جبکہ ملک میں انقلاب تو آچکا ہے کیونکہ کچھ سال پہلے ہم نے ایک ڈکٹیٹر کی حکومت ختم کی تھی اور وہی اصل انقلاب تھا اب معلوم نہیں کہ طاہرالقادری اور عمران خان کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،عمران خان پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھتے ہیں اگر ان کے کوئی تحفظات ہیں تو اس معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لائیں جبکہ اس طرح سڑکوں پر احتجاج سے جمہوریت کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
Load Next Story