زمبابوے ٹی10 لیگ پاکستانی کرکٹرز کے این او سی بورڈ سے رابطہ
پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معاملے پر غور کی یقین دہانی کرادی
زم ایفرو ٹی10 کرکٹ لیگ میں کھلاڑیوں کے این اوسی کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے زم ایفرو ٹی10 کرکٹ لیگ کے لیے پاکستان کے منتخب کرکٹرز کو این اوسی دینے کی درخواست کی جس پر پی سی بی نے معاملے پر غور کی یقین دہانی کرادی ہے۔
بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے این اوسی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والوں کو این او سی نہیں ملے گا، جو کرکٹرز چیمپئنز لیگ نہیں کھیل رہے انہیں این او سی مل سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: زمبابوے ٹی10 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا
لیگ میں شاہ نواز دھانی، آصف علی، شرجیل خان، حیدر علی، یاسر شاہ،محمد عرفان اور سلمان ارشاد کا زم ایفرو لیگ کے لیے انتخاب ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ میں شریک قومی کرکٹرز میچ فیس سے لاعلم
دوسری جانب حیدر علی، محمد آصف اور شاہ نواز دھانی چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہیں جہیں فرنچائز کرکٹ کیلئے این او سی نہیں مل سکے گا۔
واضح رہے کہ زمبابوین لیگ 21 ستمبر سے 29 ستمبر تک ہرارے میں کھیلی جانی ہے۔