شیخوپورہ چلتی بس کی چھت اڑ کرپیچھے آنے والی کاروں پر جاگری 9 افراد زخمی


(فوٹو: فائل)
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ پنڈی داس موٹر وے پرمسافر بس کی چھت ٹوٹ کرپیچھے آنے والی کاروں پر جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور آرہی تھی۔