شیخوپورہ چلتی بس کی چھت اڑ کرپیچھے آنے والی کاروں پر جاگری 9 افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع

(فوٹو: فائل)

موٹر وے پر مسافر بس کی چھت ٹوٹ کرپیچھے آنے والی کاروں پر جاگری، خواتین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ پنڈی داس موٹر وے پرمسافر بس کی چھت ٹوٹ کرپیچھے آنے والی کاروں پر جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور آرہی تھی۔

 
Load Next Story