سونل چوہان نئی فلم ’’آسمان‘‘ میں اکشے کمار کے مدمقابل کردار میں کاسٹ
ہدایتکار انتھونی ڈی سوزا کی فلم میں سونل کے ساتھ ساتھی اداکاروں میں کترینہ کیف، سنجے دت، زید خان، لارا دتہ اور۔۔۔
ماڈل و اداکارہ سونل چوہان کو بھارتی فلم ''بلیو'' کے سیکوئل ''آسمان'' میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
جس کے پروڈیوسر اکشے کمار اور ڈھلن مہتا جب کہ ہدایتکار انتھونی ڈی سوزا ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، کترینہ کیف، سنجے دت، زید خان، لارادتہ اور جان ابراہم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تیلگو فلم ''لیجنڈ'' میں 52 سالہ جگپتی بابو اور 53 سالہ نندا موری بالاکرشنا کے مقابل اہم کردار کر رہی ہیں۔ رام نگر میں پیدا ہونے والی سونل چوہان کے والد پولیس انسپکٹر ہیں، ابتدائی تعلیم دہلی پبلک اسکول سے حاصل کی۔
کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعدازاں گلوکار و موسیقار ہمیش ریشمیا کے مقبول گیت ''آپ کا سرور'' میں ماڈلنگ کی جس میں اس کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے مہیش بھٹ پروڈکشن نے عمران ہاشمی کے مقابل ''جنت'' میں ہیروئن سائن کر لیا۔ اس فلم نے بھارت اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں بہت اچھا بزنس کرنے کے ساتھ سونل چوہان کو بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں کی صف میں لاکھڑا کیا مگر اسے دوسری اداکاراؤں کی طرح بڑے بینرز کی فلمیں نہ ملیں۔ اس کے بعد اسے ''بڈھا ہو گیا تیر اباپ''، '' تھری جی'' کے علاوہ تیلگو فلم ''رین بو'' اور کنڈا فلم میں ابھی تک کام کیا ہے۔ اداکارہ سونل چوہان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کامیابی یا ناکامی یہ تو زندگی کا حصہ ہے مگر بالی ووڈ میں کیریئر کا آغاز کامیاب فلم سے ہونا اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں۔
فلم ''جنت'' کے بعد میری شناخت کامیاب اداکارہ و ماڈل سے ہونے لگی۔ مجھے کافی فلمیں آفر بھی ہوئیں مگر جلد بازی کے بجائے سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا چاہتی تھی۔ میری یہ حکمت عملی اس لیے کارگر نہ ہوئی کہ بالی ووڈ میں ایکشن اور تھرل فلموں کا دور شروع ہوگیا، جس میں ہیرو اور ہیروئن کے کردار شوپیس کے طور رہ گئے۔ بولڈ مناظر کی بھرمار نے بھی مجھے مزید دفاعی حکمت عملی پر مجبور کر دیا۔ دوسرا شاید پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی ترجیحات بھی بدل گئیں۔ سونل چوہان نے کہا کہ کامیاب فلم دینے کے بعد بھی دفاتر کے چکر لگانا اور ملاقاتیں ضروری ہیں تو اس سے بہتر گھر بیٹھنے کو ہی ترجیح دی۔ یہ چاہے آپ میری ضد سمجھیں یا نالائقی مگر مجھے اپنے فیصلہ پر کوئی پشیمانی نہیں ہے۔
اداکاری سے زیادہ ماڈلنگ میں بے حد مصروف ہوں، متعدد کمرشل شوٹس اور فیشن شو کر رہی ہوں۔ تیلگو فلم سائن کرنے کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ تیلگو اور تامل فلموں کی بھی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ بالی وڈ میں بہت سے نامور فنکار انھی فلموں کے ذریعے انڈسٹری میں آئے۔ آج بھی رجنی کانت اور کمل ہاسن جیسے تامل اسٹارز کا ڈنکا بج رہا ہے۔ ہماری بہت سے نامور اداکاراؤں نے ان فلموں میں کام کیا اور کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گلوکاری کا بھی شوق ہے اور سال 2013ء میں ریلیز ہونے والی فلم ''تھری جی'' میں ''کیسے بتاؤں'' گایا جیسے سراہا گیا۔ اس لیے ماڈلنگ، ایکٹنگ کے ساتھ گلوکاری کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے البم پر کام کر رہی ہوں۔