لکی مروت میں پولیس انسپکٹر کے حجرے پر دھماکا بنوں میں فائرنگ سے اہلکار جاں بحق

نامعلوم افراد نے پولیس انسپکٹر غلام محمد خان کے حجرے کو بارودی مواد سے اُڑا دیا

دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا (فوٹو: سوشل میڈیا)

لکی مروت میں پولیس انسپکٹر کے حجرے پر دھماکا ہوا جب کہ بنوں میں فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: بنوں؛ مسلح افراد نے اے ایس آئی کو اغوا کرلیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکا لکی کے علاقے دبکر مندرہ خیل میں انسپکٹر غلام محمد خان کے حجرے پر کیا گیا، جو لکی مروت پولیس امن پاسون کا رہنما اور کمیٹی رکن بھی ہے۔


مزید پڑھیں: ڈی آئی خان ؛ مضافاتی علاقے سے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

نامعلوم افراد نے پولیس انسپکٹر غلام محمد خان کے حجرے کو بارودی مواد سے اُڑا دیا۔ دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان؛ چلتی کار پر فائرنگ سے پولیس افسر 3 بھانجوں سمیت جاں بحق


دوسری جانب بنوں میں ڈومیل کے علاقے میں مہاجر کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہل کار پر فائرنگ کی گئی، جس میں اہل کار جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت نور علی کے نام سے ہوئی ہے۔

Load Next Story