ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد کے قبضے سے آئی ای ڈی، پرائما کارڈ، الیکٹرک سرکٹ، ڈیٹونیٹر اور بیڑی سمیت دیگر بارودی مواد برآمد ہوا

(فوٹو: فائل )

سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے زینبیون بریگیڈ کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔



ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 88 نائن ایل بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے زینبیون بریگیڈ کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔


گرفتار دہشت گرد سے ایک آئی ای ڈی، پرائما کارڈ، ایک الیکٹرک سرکٹ، ایک ڈیٹونیٹر اور بیڑی سمیت دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔ دہشت گرد کا نام مستجاب حسین اور تعلق گوجر خان ضلع راولپنڈی سے ہے۔


گرفتار کیے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہے۔ دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Load Next Story