کوئٹہ پولیس اہلکار نے لاک اپ میں توہینِ رسالت کے ملزم کو قتل کردیا
ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا
کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے لاک اپ میں قید توہینِ رسالت کے ملزم کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق توہینِ رسالت کے ملزم عبدالعلی کو کوئٹہ کے کینٹ تھانے میں رکھا گیا تھا جہاں پولیس اہلکار نے ملزم کو دوران حراست فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ نے بتایا کہ پولیس اہلکار سید خان سرحدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یس ایس پی آپریشن محمد بلوچ نے بتایا کہ ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے بعد تھانے کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے اور ملزم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
پولیس تھانہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا، تھانے کے باہر کشیدہ حالات پر قابو پانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی۔