سلمان خان نے فلم پھر ملیں گے کیلئے صرف 1 روپیہ معاوضہ لیا
بالی ووڈ کے تمام اداکاروں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، پروڈیوسر
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کی فلم 'پھر ملیں گے' کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم کے لیے اداکار نے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم 'پھر ملیں گے' میں سلمان خان نے ایچ آئی وی کے مریض کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جو فلم کے اختتام میں اپنے مرض کی وجہ سے مر جاتا ہے۔
اس فلم کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز ایک سنگین بیماری ہے جس کے بارے میں آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے۔
شیلندر سنگھ نے کہا کہ ماضی میں پورے بھارت بالخصوص نوجوانوں میں ایڈز کی آگاہی پھیلانا بہت ضروری تھا، میں ابھی اسی سوچ میں تھا کہ مجھے خیال آیا کہ سینما ہمارے معاشرے کا آئینہ ہے اور ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے بھارتیوں کو ایڈز کی بیماری سے آگاہ کرسکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے فلم 'پھر ملیں گے' بنانے کا ارادہ کیا اور اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے کئی بالی ووڈ اداکاروں سے رابطہ کیا لیکن سب نے ہی یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ مرکزی کردار کو ایچ آئی وی ہوتا ہے اور وہ کہانی کے اختتام پر مر جاتا ہے۔
پروڈیوسر نے کہا کہ سب اداکاروں سے انکار سُننے کے بعد، میں نے سلمان خان سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے فوراََ کردار کے لیے ہاں کردی تھی۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ اس فلم میں سلمان خان نے رضاکارانہ طور پر کام کیا تھا اور صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
شیلندر سنگھ نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی اور آج بھی سلمان خان بالی ووڈ میں سب سے بڑا یوتھ آئیکون ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ و ہدایتکارہ رویتی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'پھر ملیں گے' کی کاسٹ میں سلمان خان کے علاوہ ابھیشیک بچن اور شلپا شیٹھی بھی شامل تھیں۔