دیور نے بھابھی کو قتل کردیا دونوں کے درمیان غیرازدواجی تعلقات تھے

32 سالہ دیور کو بھی پولیس نے تعاقب کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

32 سالہ دیور کو بھی پولیس نے تعاقب کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

بھارت میں ریلوے ٹریک سے 28 سالہ خاتون ریتا یادیو کی لاش ملی ہے جب کہ پولیس نے تعاقب کے بعد کچھ دور پر ہی دیور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں 32 سالہ دیور شیوم یادیو نے اپنے بھابھی 28 سالہ ریتا یادیو کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم فرار ہوگیا تھا تاہم تھوڑی دور جا کر زخموں کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر گر گیا۔

پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ریتا یادو کے اپنے دیور کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات تھے اور دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ریتا یادو ایک پرائیویٹ فرم میں ریسپشنسٹ کے طور پر کام کرتی تھیں جب کہ ان کے شوہر امبوج یادو ایک ای کامرس فرم میں کام کرتے ہیں اور ان کا بھائی ملزم شیوم بھی اسی فرم میں کام کرتا تھا۔

 
Load Next Story