فیصل واوڈا مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس ٹی وی چینلز کے معافی نامے منظور

عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی روک دی

عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی روک دی

فیصل واووڈا اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس لائیو دکھانے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کے غیر مشروط معافی نامے منظور کرلیے۔ عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی روک دی۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق ٹی وی چینلز کے وکیل نے کہا غیر مشروط معافی نامے اور گزشتہ عدالتی آرڈر کے پیراگراف 12 سے 17 تک پرائم ٹائم میں چلائے جائیں گے، ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا ٹی وی چینلز کے اندر خود احتسابی کا نظام مزید بہتر کریں گے۔


حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بھی کہا غیر مشروط معافی نامے قبول کیے جائیں۔

واضح رہے کہ توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی بھی معافی قبول کرکے ان کے خلاف توہین عدالت کیس میں جاری کیے گئے شوکاز نوٹس واپس لے لیے تھے۔
Load Next Story