ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

گروپ میچ میں چین کو ایک کےمقابلےمیں پانچ گول سے شکست، 14 ستمبر کوآخری گروپ میچ میں بھارت سےمقابلہ

14 ستمبر کوآخری گروپ میچ میں بھارت سےمقابلہ ہوگا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پَکی کرلی۔

چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس نے چین کو 1-5 سے شکست دی، پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور ندیم احمد نے 2-2 گول اسکور کیے جبکہ عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان کے 4 میچز کے بعد 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔


مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کی ایونٹ میں پہلی فتح

قومی ٹیم گروپ کا آخری میچ 14 سمتبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ہاکی؛ پاکستان اور کوریا کا میچ 2-2 گول سے برابر

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ابتک ناقابل شکست ہیں، بھارت نے اپنے تمام 4 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔
Load Next Story