وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ایک مشیر 4 معاونین خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری

ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے مشیر اور معاونین خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

گورنر نے وزیراعلیٰ کی تجویز پر مشیر اور معاونین خصوصی کی تعیناتی کردی—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ایک مشیر اور 4 معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی تجویز پر 4 اراکین اسمبلی کو معاونین خصوصی اور ایک رکن کو مشیر تعینات کردیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 4 اراکین صوبائی اسمبلی میں مصور خان، محمد سہیل آفریدی، نیک محمد خان اور ہمایوں خان شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی میں مصور خان کو جنگلات، نیک محمدکو محکمہ ریلیف کا قلم دان ملنے کاامکان ہے، معاون خصوص محمد سہیل آفریدی کو سی اینڈ ڈبلیو اور ہمایون خان کو جیل خانہ جات کاقلم دان ملنے کاامکان ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مشیر احتشام خان کو محکمہ صحت کا قلم دان تفویض کیے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story