تنوج ورمانی نے جینیفر ونگیٹ کے ساتھ تعلق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

جینیفر نے میرے کیریئر اور ذاتی زندگی پر گہرا اثر ڈالا جب ہم ’کوڈ ایم‘ میں کام کر رہے تھے، اداکار

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کے مشہور اداکار تنوج ورمانی نے جینیفر ونگیٹ کے ساتھ اپنے تعلق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں تنوج نے جینیفر ونگیٹ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ صرف دوست تھے، لوگ قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں، وہ آج بھی بات کرتے ہیں اور ان کا تعلق دوستانہ ہے۔

تنوج نے جینیفر کو اپنی زندگی میں ایک مثبت کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جینیفر نے ان کے کیریئر اور ذاتی زندگی پر گہرا اثر ڈالا، خاص طور پر جب وہ ایک ساتھ 'کوڈ ایم' میں کام کر رہے تھے۔

تنوج ورمانی نے افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی تانیا جیکب کا بہت احترام کرتے ہیں اور اس موضوع پر کچھ کہنا ان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جینیفر ان کی زندگی کا ایک خاص حصہ ہیں اور ان کی بیوی اور جینیفر ایک دوسرے سے ابھی تک نہیں ملیں۔
Load Next Story