پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے رومینہ خورشید

جمہوریہ کوریا کے تعاون سے پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں، خطاب

فوٹو: فائل

وزیر اعظم کی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، گرمی کی بڑھتی ہوئی اور شدید لہریں، تباہ کن سیلاب، اور میٹھے پانی کے وسائل کی کمی، یہ سب موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کوئیکا کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کوریا کی سفیر پارک کی جون اور کوئیکا کے کنٹری ڈائریکٹر جی ہویون نے بھی شرکت کی۔


رومینہ خورشید عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہیں کہ پاکستان میں صاف پانی کی کمی ہورہی ہے،اسی سلسلے میں جمہوریہ کوریا کے تعاون سے پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی اور پانی کے معیار کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوئیکا کی سفارشات سے بھر پور استفسادہ کرے گی ، انہوں نے کہا کہ جمہوریہ کوریا کے ساتھ حکومت کا یہ تعاون جاری رہے گا۔

اس موقع پر کوئیکا کے ماہرین نے کہا پاکستان میں صاف پانی کی جانچ کیلیے 1289.206ملین روپے کا منصوبہ چل رہا ہے جس میں 7.2ملین ڈالر کی جمہوریہ کوریا کی امداد شامل ہے ۔
Load Next Story