کراچی میں آئندہ 3روز موسم جزوی ابرآلود اور صاف رہنے کا امکان

کراچی میں اگلے ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو-فائل

شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم جذوی ابر آلود اور صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں اگلے ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ آج اور کل کبھی کبھار معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار 15 ناٹیکل مائلز (27) کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چند روز تک بدستور فعال رہ سکتی ہیں۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 31 تا 33 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
Load Next Story