ایک بلین فالوورز رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کردی

رونالڈو کو سوشل میڈیا کی بادشاہت مل گئی

رونالڈو نے تاریخی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا : فوٹو : فائل

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بلین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ایک بلین فالوورز رکھنے والے دُنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔

اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام ہینڈل پر 638 ملین فالوورز، فیس بُک پر 170 ملین فالوورز، ایکس پر 113 ملین فالوورز، کوائیشو پر 9.4 ملین فالوورز، ویبو پر 7.5 ملین فالوورز اور یوٹیوب چینل پر 60.6 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

مزید پڑھیں: گول اسکورنگ مشین رونالڈو کے نام بڑا اعزاز

اس کامیابی کے بعد، رونالڈو سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیت بن گئے ہیں، اس کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے فٹبالر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے خصوصی پوسٹ جاری کی۔

رونالڈو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پُرستاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے، یہ کامیابی ہماری کھیل سے محبت اور مشترکہ جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: 20 سال بعد فیفا کے معتبر ایوارڈ کی دوڑ سے میسی، رونالڈو سمیت بڑے نام باہر

اُنہوں نے کہا کہ میڈیرا کی گلیوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے مراحل تک، میں نے ہمیشہ اپنے خاندان اور پُرستاروں کے لیے کھیلا ہے اور اب ہم ایک بلین افراد ایک ساتھ کھڑے ہیں۔


فٹبالر نے کہا کہ میرے اُتار چڑھاؤ میں آپ میرے ساتھ رہے، یہ سفر میرا نہیں بلکہ ہمارا سفر ہے، ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ہم اپنی محنت سے جو کچھ چاہیں حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیرا اولمپکس؛ 7 ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود خاتون نے میڈل جیت لیا

رونالڈو نے مزید کہا کہ مجھ پر یقین کرنے، مجھے سپورٹ کرنے اور میری زندگی کا حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ، ہم مل کر آگے بڑھتے رہیں گے اور تاریخ رقم کرتے رہیں گے۔







View this post on Instagram


A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)




Load Next Story