پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک
تھانہ کرپا کے علاقے جاپان روڈ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوگئی، پولیس حمید اللہ افغانی کو ریکوری کے لیے لے جارہی تھی
اسلام آباد میں ملزم کو لے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کرپا کے علاقے جاپان روڈ پر ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران ملزم حمید اللہ افغانی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جس میں پولیس ٹیم ملزم کو ریکوری کے لیے لے کرجارہی تھی۔ جونہی ملزم کو گاڑی سے اتارا گیا تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی، دو پولیس افسران فائرنگ کی زد میں آئے جو احتیاطی تدابیر کی وجہ سے محفوظ رہے۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود ملزم حمیداللہ افغانی شدید زخمی ہوگیا۔ ملزم کو طبی امداد کے لئے فوری پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم تھانہ ہمک پولیس کے پاس چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھا۔ ہلاک ملزم اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں قتل، ڈکیتی، چوری اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ڈاکو اپنے ساتھی کو پولیس سے آزاد کروانا چاہتے تھے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔