لاہور سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق

پولیس نے جاں بحق بچی کے والد اور سوتیلی ماں کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے

پولیس نے کہا کہ اہل محلہ کے مطابق سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت ہوئی ہے—فوٹو: فائل

باغبانپورہ کے علاقے شالیمار ہاؤسنگ اسکيم میں مبینہ طور پر سوتیلی ماں کے تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ شالیمار ہاؤسنگ اسکیم میں جاں بحق ہونے والی 8 سالہ مسكان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور بچی کے والد نے ملزمہ آمنہ نامی خاتون سے دوسری شادی کر رکھی ہے۔


پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مسکان کے والد اور سوتیلی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اہل محلہ کے مطابق سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے اور زیر حراست جوڑے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
Load Next Story