وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی

جس کو مرضی شکایت لگائیں ہم تو خود ڈیوٹیاں دے دے کر تنگ آئے ہوئے ہیں ہم ڈیوٹیاں نہیں کرنا چاہتے، پولیس اہلکار

فوٹو- فائل

وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر ناکہ لگا کر شہریوں کوتنگ کرنے لگی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے سری نگر ہائی وے پر زیروپوائنٹ پر ناکہ لگا کر شہریوں سے بدتمیزی شروع کر دی ہے مین شاہراہ پر زگ زیگ ناکہ لگانے کی بجائے پولیس نے سڑک ہی بند کر رکھی ہے۔


شہریوں کاکہنا ہے کہ پولیس کے بند ناکے کے باعث زیروپوائنٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ وجہ پوچھنے پر پولیس اہلکار بدتمیزی کررہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوا کہا کہ جس کو مرضی شکایت لگائیں ہم تو خود ڈیوٹیاں دے دے کر تنگ آئے ہوئے ہیں ہم ڈیوٹیاں نہیں کرنا چاہتے۔

 
Load Next Story