باجوڑمیں شہید ہونے والے کیپٹن مجاہد بشیر فوجی اعزاز کے ساتھ میں سپرد خاک
باجوڑمیں شہید ہونے والے کیپٹن مجاہد بشیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں سپرد کر دیا گیا ہے۔
کیپٹن مجاہد بشیر کی نمازجنازہ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹومیں اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران سمیت حکومتی اور دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کیپٹن مجاہد بشیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
واضح رہے کہ کیپٹن مجاہد بشیر نے پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ ایجنسی میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کے حملے شہید ہو گئے تھے۔ حملے میں کیپٹن مجاہد بشیر کے علاوہ 2 مزید فوجی جوان شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔