آپریشن ضرب عضب کے دوران مزید 15 دہشت گرد ہلاک 7 ٹھکانے تباہآئی ایس پی آر

دیگان میں 2 خودکش بمباروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جب کہ بویا سے ایک ازبک سمیت 3 دہشت گردوں گرفتارکیا گیا

خار وارسک اور زرتنگی کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا،آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کی 7 کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے کئےجس پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت غیر ملکیوں کی ہے ، کارروائی میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے اور بارود سے لدی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔


ترجمان کے مطابق میران شاہ میں کنٹرول کو مستحکم کیا جارہا ہے، دیگان میں سیکیورٹی فورسز کے گھیرے میں آنے پر 2 خودکش بمباروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جب کہ بویا سے ایک ازبک سمیت 3 دہشت گردوں گرفتار کرلیا گیا، کارروائی میں 11 خودکش جیکٹس اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔اس کے علاوہ خار وارسک اور زرتنگی کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے علاوہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لئے بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک اور پشاور میں آئی ڈی پیز کے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 59 ریلیف کلیکشن پوائنٹس سے 1012 ٹن راشن اکٹھا کرکے بنوں پہنچایا جاچکا ہے اور آئی ڈی پیز میں اب تک 110 کلو وزنی 96 ہزار533 راشن بیگ تقسیم کئے گئے ہیں۔
Load Next Story