ایشین چیمپیئنز ٹرافی؛ آخری گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گرما گرمی

زبیر نذیر خان / اسپورٹس رپورٹر  پير 16 ستمبر 2024
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ کے دوران روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے چوتھے کوارٹر کے اختتام سے 10 منٹ قبل بھارت کو 1-2 کی سبقت ملنے کے بعد میدان کا ماحول تلخ ہوگیا۔

پاکستان کے وحید اشرف رانا کا کندھا لگنے سے بھارت کے جوگراج سنگھ لڑکھڑا کر گر پڑے اور اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں الجھاؤ سی کیفیت پیدا ہوگئی۔

مزیدپ پڑھیں؛ ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان ہرمن پریت سنگھ کی سربراہی میں احتجاج کیا۔ بعدازاں، پاکستانی کھلاڑی کو یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنلز 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، پاکستان کا میزبان چین اور بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔ دونوں روایتی حریف کامیابی کی صورت میں ایک مرتبہ پھر فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔